ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد

فاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ڈھانچے کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا ہے ۔شناختی کارڈ کسی عمران نامی شخص کا ہے ۔
شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈھانچے کے قریب سے ملا شناختی کارڈ مذکورہ شخص کا ہی ہے ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی ہڈیوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس شخص کی موت دو ماہ قبل ہوئی تھی لیکن موت کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔پولیس نے تحقیقات کا آکر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی کسی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں