صورتحال کشیدہ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کا اجلاس طلب کر لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کا اجلاس طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو کل جی ایچ کیو میں ہو گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور تمام کور کمانڈرز شرکت کریں گے۔ کور کمانڈرزاجلاس میں اہم معاملات پر گفتگو کی جائے گی جبکہ اس میٹنگ میں انتہائی اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ کور کمانڈرز اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیگر اہم معاملات کے جائزہ کے علاوہ دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں