معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل

پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ،ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبشر لقمان کی حالتشویشناک ہے انہیں انتہائی سنجیدہ نوعیت کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کے دل کے تین والوز بند ہو چکے ہیں۔ معروف صحافی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت لاہور ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے کسی کو بھی ان سے ملاقات کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں