ایک زمین پر کپتان کے اتنے موٴقف۔۔ سب چکرا کر رہ گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے بنی گالہ اراضی خریداری معاملہ پر سپریم کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے ،حنیف عباسی کی جانب سے بدھ کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ اراضی پر مختلف موقف اپنائے ہیں، عمران خان کا پہلا موقف تھا اپنے لیے زمین جمائمہ کے نام خریدی،دوسرا موقف زمین جمائمہ خان اور بچوں کے لیے خریدی،اب کہتے ہیں بنی گالہ اراضی جمائمہ خان نے خود خریدی،عمران خان نے اپنے جواب میں جمائمہ سے قرض لینے کے حقائق کو بھی دبا دیا، عمران خان کا نیا موقف مکمل طور پر پہلے تحریری جوابات سے انحراف ہے،عمران خان نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں 65 لاکھ رقم کو تحفہ نہیں،ایڈوانس ادائیگی بتائی،نیازی سروسز کے اکاونٹ کی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی،اکاونٹ کی رقم کو ظاہر کرنا عمران خان کی ذمہ داری تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ کی اراضی جمائمہ کے نام بے نامی خریدی،جمائمہ خان نے اپنے پاور آف آٹارنی میں بے نامی دار ہونے کا اعتراف کیا ،عمران خان کا نیا جواب خود ساختہ اور پہلے جوابات سے متضاد ہی۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں