ریحام خان نے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں انکی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے بھی کئیے گئے ہیں لیکن ابھی تک پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مثبت جواب موصول نہیں ہوا ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ریحام خان کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔یاد رہے کہ ریحام خان ،عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا حصہ بھی رہیں ۔ پارٹی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے انکے اختلاف بڑھے ۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں