میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلہ؛ 226 افراد ہلاک

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے.
مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کئے گئے ہیں۔
earthquack mexico
زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے تحت مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج ہی کے دن رونما ہونے والے زلزلے کی یاد میں کئی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں۔
واضح رہے دو ہفتے قبل میکسکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی اور اس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم عینی شاہدین نے آج کے زلزلے کو ذیادہ شدید بتایا ہے جس کی بنیادی وجہ زلزلے کا کم گہرا مرکز ہوسکتی ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں