گلو بٹ کے بھائی کا این اے 120 کے الیکشن کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

ن لیگ کے بدنام زمانہ کارکن گلو بٹ کے بھائی کا این اے120 میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو حلقہ این اے120 میں کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ڈنڈا اور ٹھپہ این اے120 میں شیر کو جتوائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے میڈیا کی خبروں کی زینیت بننے والے گلو بٹ کو عدالت نے11 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اب اسکے بھائی کا 17ستمبر کو این اے120 کے ہونےوالے الیکشنز کے حوالے سے یہ بیان سامنے آگیا ہے۔ یہاں سے بات قابل ذکر ہے کہ گلوبٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں سرکاری سمیت پرائیوٹ املاک کو پولیس کی موجودگی میں کافی نقصان پہنچایا تھا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں