ترکی کا میانمار پر حملہ..

ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی میں میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔ میانمار کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یو نائنگ موئی نے کہا کہ سائبر حملوں کاآغاز 31 اگست سے ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب تک متعدد ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔
شبہ ہے کہ یہ مہم ترک ہیکرز کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ان پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے ہیک ہونے والی ویب سائٹس کا تھوڑی دیر بعد کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید حملوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں