بلیو وہیل کھیلنے کے بعد میں نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا، بلیو وھیل کی متاثرہ بچی کا بیان

بلیو وہیل گیم کھیلنے والی متاثرہ بچی کا کہنا تھا کہ گیم کھیل کھیل کر میری حالت ایسی ہو گئی تھی کہ میں نے بغیر سوچے سمجھے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق بلیو وہیل نامی خطرناک گیم اس وقت میڈیا کی زینت بنی ہوئی ۔اس پر اسرار گیم نے نوجوان نسل میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔
اس گیم کی متاثرہ بچی نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بلیو وہیل کے بارے میں ٹی وی پر سنا تو ابتداء میں مجھے یہ سب ایک افسانہ لگا تو میں نے اس گیم کو ڈاون لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ڈاون لوڈ کرنے کے بعد میں نے 2گھنٹے تک اس گیم کو کھیلا ۔اس گیم کو کھیل کھیل کر میری ذہنی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ میں نے بغیر سوچے سمجھے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔اس گیم میں چیٹ کے دوران مجھے کہا گیا کہ 2,3دن کے اندر تمہارے ساتھ ایسا کچھ ہو گا جس سے تم ڈر جاو گی ۔اس کے بعد میرا فون گم گیا اور میں ڈر گئی۔متاثر ہ بچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گیم نے مجھے خود کشی کے لیے بھی مجبور کیا ۔اس نے آخر میں کہا کہ میں باقی سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس گیم سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں