معروف پاکستانی اینکر اقرار الحسن کا میانمار سے تازہ ترین ویڈیو پیغام سامنے آگیا

اقرار الحسن کا میانمار سے تازہ ترین ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اینکر اقرار الحسن میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار معلوم کرنے اور ان کی مدد کیلئے 2 روز قبل میانمار پہنچے تھے۔ اب اقرار الحسن کی جانب سے تازہ ترین ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اقرار الحسن نے بتایا ہے کہ میانمار میں بدستور حالات کشیدہ ہیں۔
تاہم وہ اب تک خیر و عافیت سے ہیں۔ وہ خاموش رہ کر اپنا کام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقرار الحسن کے علاوہ پاکستان کے مزید 2 معروف اینکرز ڈاکٹر عامر لیاقت اور وقار ذکاء بھی میانمار پہنچے تھے۔ دونوں اینکرز کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اقرار الحسن کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں