برما سفارتخانے کو محفوظ بنانے کے لیے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد

برما کے خلاف مظاہروں میں سفارتخانے کو محفوظ بنانے کے لیے ریڈ زون میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر کی صدارت میں اعلٰی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ۔اجلاس میں آئی جی،ڈی سی ،ایس ایس پی اور دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں جمعہ کو برما کے خلاف ہونے احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کی صورتحال کو زیر غور لایا گیا۔برما کے سفارتخانے کو محفوظ بنانے کے لیے ریڈ زون میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔جمعہ والے دن جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں نے برما کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔اس ضمن میں اعلیٰ حکام نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں خبر دار کیا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سفارتخانے کی حفاظت کے پیش نظر ریڈ زون میں گھسنے والوں کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں