اپنی بہن بیٹی کا مان رکھنا، بیمار ماں کوچھوڑ کرووٹ مانگنے آئی ہوں،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ کلثوم نواز نے آپ کوسلام بھیجا ہے،اپنی بہن بیٹی کامان رکھنا،بیمار ماں کوچھوڑ کرآپ کے پاس آئی ہوں۔17ستمبرکوباہرنکلواور دنیا کوبتا دوتم ظلم ،ناانصافی اورنوازشریف کی نااہلی کونہیں مانتے۔ن لیگ کے شیرو17ستمبرکوبتا دینا کہ ووٹ نوازشریف کا ہے،پاناما، اقامہ اور نااہلی سب ڈرامہ ہے،نوازشریف نشانہ ہے۔
انہوں نے حلقہ این اے 120کرشن نگرابدالی چوک میں انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلثوم نواز نے آپ کوسلام بھیجا ہے۔انہوں نے کہاکہ 17ستمبرکوباہرنکلواور دنیاکوبتادوتم ظلم اور ناانصافی کونہیں مانتے۔لاہوکی عوام نوازشریف کی نااہلی کونہیں مانتے۔ن لیگ کے شیرو17ستمبرکوبتادیناکہ ووٹ نوازشریف کاہے۔پاناما،اقامہ اور نااہلی سب ڈرامہ ہے نوازشریف نشانہ ہے۔بعدازاں مریم نوازنے کرشن نگرابدالی چوک میں انتخابی دفترکاافتتاح کیا۔ریلی کے دوران جگہ جگہ مریم نوازکاشانداراستقبال کیاگیا۔لوگوں نے مریم نوازپرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں