روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، جو کام پاکستان کا کوئی سیاستدان نہ کر سکا، وہ مولانا فضل الرحمان نے کر دکھایا

معیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں عید کے اجتماعات جو کھلے پارکوں ،مدارس ،اور گرائونڈوں میں ادا کئے گئے ان میں امریکی صدر کے بیان اور میانمار میں مسلمانو ں پر بدترین مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ،مساجد اور کھلے میدانوں میں علماء خطبا ء نے احتجاجی قرار دادمیں امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ۔
لاہور میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہے امریکی صدرنے افغانستان کے حوالے سے پالیسی کے موقع پر پا کستان کو شدید دھمکیاں دے کر قومی غیرت کو چیلنج کیا ہے اس کے خلاف پوری قوم نے غیرت کامظاہر ہ کیا ہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق کئی شہروں میںاحتجاجی مظاہرے بھی ہوئے مختلف شہروں میں پارٹی راہنمائوں مولانا حافظ حسین احمد،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،سید فضل آغا ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمد ،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،مولانا شجاع الملک مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے 8ستمبر سے لے کر 15ستمبر تک ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جا نتی ہے پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرأت مند قوم ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ بر ما میں مسلمانوں کا قتل عام کھلی دہشت گر دی ہے عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جے یو آئی مظلوم بر ما کے مسلمانوں کے دکھ ودرد میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاہے کہ امریکی صدر کے بیان نے جے یو آئی کے مؤقف کو سچا ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کسی کادوست نہیں بلکہ اپنے مفادات کا دوست ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نئی افغان پا لیسی پر بھارت کا خیر مقدم کا بیان ثابت کرتا ہے ہے کہ امریکہ نے نئی افغان پالیسی بھی بھارت کو خوش کر نے کے لیئے دی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گر دی کی مذمت کی ہے لیکن پھر بھی پاکستان کو گھسیٹا جارہا ہے حا فظ حسین احمد نے کہاکہ امریکہ اصلیت سامنے اچکی یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ خطے میں نئی جنگ کی صف بند کرانے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ قوم متحد ہے دشمن کی پالیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا بیان پاکستا ن کی سلامتی پر حملہ ہے جے یو آئی کے راہنمائوںمولانا فضل علی حقانی ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،سید فضل آغا ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمدنے کہاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جار حیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے علماء نے کہاکہ غیرت مند قوم کسی بھی دھمکی سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہے مولانا راشد خالد محمود ،مولانا شجا ع الملک،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا عبد اللہ جتک اوردیگر راہنمائوں نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب نے کہاکہ خارجہ پالیسی کا قبلہ درست کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پالیسیوں سے ہی دنیا میں دہشت گر دی کو تقویت ملی ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں پر حملے کا اعلان مستقبل کی بڑی وارننگ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو اب اپنی حکمت عملی کو تبدیل کر نا ہو گا اور امریکہ کو دوٹوک جواب دینا ہو گا کہ ملکی سا لمیت پر پوری قوم ایک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں