تھکاوٹ کے شکار شخص نے پیدل چلنے کے بجائے ایک بار پھر فورک لفٹر چرا لیا

فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے فورک لفٹر چرایا اور پکڑے جانے پر بتایا کہ وہ پیدل چلتے ہوئے تھک گیا تھا، جس کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔پولیس کے مطابق یہ اس شخص کی پہلی واردات نہیں تھی۔

پورٹ اورنج پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے ایک آفیسر نے 43 سالہ براڈلے بیئرفٹ کو ، جو پکڑے جانے کے وقت ننگے پاؤں بھی تھا، چوری شدہ فورک لفٹر کے ساتھ پکڑ لیا۔
براڈلے نے پہلے پہل پولیس کو بتایا کہ وہ سمجھا یہ فورک لفٹر وہی ہے جو الاباما میں اس کے مالک کا چوری ہو گیا تھا لیکن بعد میں اس نے بتایا کہ 38 ہزار ڈالر کا یہ لفٹر اس نے اس وجہ سے چرایا کہ پیدل چلتے چلتے وہ تھک گیا تھا، اس نے فورک لفٹر میں چابیاں لگی دیکھی تو اسے چرا لیا۔براڈلے کو چوری کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ براڈلے کا پہلا جرم نہیں ، اپریل 2016 میں بھی اس نے فورک لفٹر چرا کر اپنے کچھ ڈبے دوسری جگہ منتقل کیے تھے۔ اسوقت بھی براڈلے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسے پیدل چلنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں