شیخ رشیدکا سیاست سمیت ہر انداز نرالا، قربانی کے لیے کونسا جانور خریدا؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دو اُونٹ خرید لیے ۔ عید قُربان کی آمد آمد ہے اور عید قُربان پر سنت ابراہیمی کو نبھانے کے لیے شیخ رشید بھی راولپنڈی کی ایک مویشی مارکیٹ ست دو اُونٹ خرید لائے ۔ مویشی منڈی میں انہوں نے بیو پاری سے سیاسی انداز میں بھاؤ تاؤ بھی کیا۔ شیخ رشید کو مویشی منڈی میں دیکھ کر ان کے چاہنے والوں کا رش لگ گیا اور لوگوں نے شیخ رشید کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شیخ رشید سے جب اُونٹوں کی قیمت دریافت کیا گئی تو انہوں نے اُونٹوں کی قیمت میڈیا کو بتانے سے صاف انکار کر دیا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں