“کرپشن کرنا ہمارا حق ہے” تاریخی اور متنازعہ بیان دینے والے سابق وفاقی وزیر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

سابق وفاقی وزیر عبد القیوم جتوئی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر عبد القیوم جتوئی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔
عبد القیوم جتوئی اور ان کے صاحبزادے داؤد خان جتوئی الیکشن 2018ء سے قبل پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ایک مقامی رہنما نے سردار عبدالقیوم جتوئی اور ان کے بیٹے کی پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قیوم جتوئی نے بہت پہلے رابطہ کر لیا تھا اور اب بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں