امریکا کا دورہ شیڈول کرلیاہے، پاکستان کے حق میں جو بہتر ہوا وہی کرونگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے دوٹوک اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ امریکا کا دورہ منسوخ نہیں ہوا صرف تاریخ طے نہیں ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکہ کا دورہ شیڈول کرلیا ہے تاہم امریکہ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کا بھی دورہ کرینگے۔
انکا مزید کہناتھا کہ امریکا کی جانب سے ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیاگیاہے تاہم انکی طرف سے امداد بہت کم ملتی ہے اور اگر وہ امداد دینا بند بھی کردینگے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وہی کام کرینگے جو پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں