چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کو گلدستہ بھجوایا ،مکمل صحتیابی کی دعا

مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بیگم کلثوم نواز کو لندن میں گلدستہ بھجوایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کی بھی دعا کی۔واضح رہے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو حلق کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔جس کے باعث کلثوم نوازلندن میں زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں