ہر گھر کو بجلی گھر بنانے والا ’’شمسی رنگ‘‘ ایجاد

آسٹریلیا کے رائل ملبورن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آر ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے دیواروں کے لیے ایک ایسا رنگ تیار کیا ہے جو انہیں بجلی پیدا کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔

’’شمسی رنگ‘‘ (سولر پینٹ) کہلانے والے رنگ میں مروجہ روغن کے اہم جزو ٹیٹانیم آکسائیڈ کے ساتھ مصنوعی مولبڈینم سلفائیڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان دونوں اجزاء کے ملاپ سے تیار ہونے والا رنگ ایک طرف ہوا میں موجود پانی کے بخارات جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو دوسری جانب یہ سورج کی روشنی بھی جذب کرتے ہوئے پانی کے سالمات کو ہائیڈروجن اور آکسیجن میں توڑتا ہے جنہیں بعد ازاں آپس میں ملا کر بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں