دھرنوں کو مکمل بریک لگانے کا فیصلہ،حکومت نے تیاری کرلی

صوبائی دارلحکومت لاہور میں آئے روز احتجاج اور دھرنوں کے باعث 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق مال روڑ، جی او آر ون پر دھرنا و مظاہرہ دینے پر پابندی ہو گی۔ جبکہ سی ایم ہاس، سول سیکرٹریٹ کے مقامات بھی ریڈ زون میں شامل ہوں گے،اس پر باقاعدہ عملدرآمد صوبائی کیبنٹ کمیٹی امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی کہ کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کے لئے معاملات زیر غور ہیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں