کلثوم نواز کی جانب سے ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا اعلان

کلثوم نواز کی جانب سے ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں علاج کے سلسلے میں لندن موجود ہیں۔ لندن سے کلثوم نواز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہوں نے اب تک 3 مرتبہ طبی معائنہ کروانے کے علاوہ اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے ہیں۔
ان ٹیسٹز کی رپورٹس رواں ہفتے آ جانے کی توقع ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کلثوام نواز ایک ہفتے بعد وطن واپس آ جائیں گی۔ کلثوم نواز کی وطن واپسی نہ ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ کلثوم نواز جلد وطن واپس آئیں گی اور این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز ، نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہوں گی۔ این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں