خیبرپختونخواہ حکومت ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے سہولیات لینے پرآمادہ ہوگئی

خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب حکومت سے سہولیات لینے پرآمادگی ظاہر کردی،وزیرصحت کے پی کے شہرام ترکئی نے وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرسے ٹیلی فون پررابطہ کرلیا،جس میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پربات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب میڈیکل ٹیم کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔
کے پی کے حکومت نے پنجاب حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی صحت کے سلسلے میں کوئی سیاست حائل نہیں ہوگی۔ واضح رہے اس سے قبل خواجہ عمران نذیر نے وزیرصحت کے پی کے شہرام ترکئی سے رابطہ کیا۔ جس میں ڈینگی کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ عوام کی خدمت کیلیے آئے ہیں۔ شہرام ترکئی سے کہا ڈینگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوش کریں گے۔
ہم سہولیات فراہم کریں گے کام آپ خود کریں گے۔ خواجہ عمران نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے موبائل یونٹس لینے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں موبائل یونٹس کو کے پی کے حکومت کے حوالے کرکے واپس چلا جاؤں گا۔موبائل یونٹس اورعملہ کو خیبرپختونخوا حکومت دیکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں