نواز شریف ذہنی مریض بن گئے جوراتوں کو اٹھ اٹھ کر بڑبڑاتے ہیں کہ۔۔۔“ شیخ رشید احمد پھر میدان میں آ گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور اب راتوں کو بھی اٹھ اٹھ کر یہ کہتے ہیں کہ ”مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا؟“.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی جماعت اور خاندان کیلئے پریشانی کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔ وہ عمران خان کو علاج کا مشورہ دیتے تھے لیکن اب خود نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور راتوں کو اٹھ اٹھ کر کہتے ہیں کہ ”مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا؟“
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کو شکر ادا کرنا چاہئے کہ انہیں باعزت طریقے سے نکالا گیا اگر وہ خود جج ہوتے تو ان کا کڑا حساب لیتے۔ آئندہ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فوج کے پاس وقت ہوا اور وہ الیکشن کی کڑی نگرانی کرنے پر رضامند ہوئی تو ہی صاف اور شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں