ن لیگ کے18 وفاقی وزراء کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں عدلیہ خلاف تقاریر پر عدالت کی جانب سے 18وزراء کو نوٹس جاری کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 18 وفاقی وزراء اب کسی بھی وقت توہین عدالت کیس میں گرفتار ہوسکتے ہیں تاہم میاں صاحب کو ابھی کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو اس حالت میں پہنچانے میں مریم نوازشریف کا 70فیصد ہاتھ ہے۔ مزید یہ کہ جلد ہی نیب میں حدیبیہ مل کا کیس کھل جائیگا اور ان سب کا نام ای سی ایل میں ڈال جائیگا اور انکے اکاونٹ سب منجمد کردیئے جائینگے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں