کلثوم نواز کو این اے 120سے الیکشن لڑوانے پر حمزہ شہباز آپے سے باہر ہو گئے

لاہور شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں تو پہلے ہی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں این اے 120سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سے متعلق کافی بحث و مباحثہ بھی ہوا جس کے بعد اب بیگم کلثوم نواز کو اُمیدوار بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز سخت برہم ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لاہور آمد پر استقبال کے موقع پر حمزہ شہباز نے وہ دلچسپی نہیں لی جو وہ پہلے لیا کرتے تھے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کو اُمیدوار لائے جانے پر حمزہ شہباز آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور شریف خاندان کے مابین اس قسم کی رنجشیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں