سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس کے فیصلے پر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، صاحبزادہ طارق اللہ

جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا لیکن سپریم کورٹ نے ان کی حکومت کو دوبارہ بحال کردیا‘ پاناما کا فیصلہ عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ طور پر دیا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کے فیصلے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
ماضی میں سابق صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا لیکن وہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے مقدمہ لے کر گئے تو عدالت عظمیٰ نے ان کی حکومت کو بحال کیا۔ ہمیں اپنے قومی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح پاناما مقدمے کے فیصلہ میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں