لاہور ٹرک اڈا دھماکے کے باعث نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی عمارت منہدم، متعدد طلباء کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

لاہور ٹرک اڈا دھماکے کے باعث نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی عمارت منہدم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارلحکومت لاہور ایک مرتبہ لہولہان ہوگیا ہے۔ بند روڈ کے قریب واقع ٹرک اڈے میں موجود ٹرک میں دھماکہ ہوا جس کے باعث ناصرف قریب کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی بلکہ جائے وقعہ کے قریب واقع نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی عمارت بھی منہدم ہوگئی ہے۔ عمارت گرنے کے باعث متعدد طلباء کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں