میری بہن کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ہسپتال پر مشتعل افراد نے حملہ کیا ہے: عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ میری بہن کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ہسپتال پر مشتعل افراد نے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے صحافیوں سے گفتگو کی گئی۔ عائشہ گلالئی نے اس دوران عمران خان پر عائد کیے گئے الزامات کے معاملے کو پھر سے دہرایا۔ عائشہ گلالئی نے اس موقع پر دعوی کیا کہ ان کی جانب سے خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی طور پر تعمیر کیے جانے والے ہسپتال پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ مشتعل افراد نے ہسپتال کا گیٹ توڑ دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ عائشہ گلالئی نے آئی جی خیبرپختونخواہ سے سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں