آج کل مقبول ہونے والے گیم “لڈو” کو حرام قراردیدیا گی

انٹرنیٹ پر ویسے تو بہت سے گیمز مقبول ہیں لیکن آج کل “لڈو اسٹار” کچھ زیادہ ہی مقبول ہے تاہم اس گیم سے متعلق ایک نئی بات سامنے آگئی ہے۔ راجا ضیاء الحق جو یوتھ کلب کے سی ای او اور موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہیں نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے لڈو کھیلنے کو “حرام” قراردیدیا ہے۔ ضیاء الحق نے ویڈیو میں بتایا کہ کچھ دنوں سے انکو کئی لوگوں کی جانب سے لڈو کی گیم کے بارے میں بہت سوال پوچھے جارہے تھے تاہم انہوں نے یہ ویڈو خصوصی طور پر لڈو گیم کے حوالے سے بنائی اور لڈو گیم کو حرام قرار دینے سے متعلق حدیت کا حوالہ بھی دیا۔
تاہیم انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہورہی ہے۔ ویڈیو میں راجا ظفرالحق کا کہنا تھا ایسا کوئی بھی کام جس میں نہ ہی ذہنی اور نہ ہی جسمانی مشقت لگے وہ کرنا اچھی بات نہیں ایسا کام بلکل وقت ضائق کرنے جیسا ہے اور وقت ضائع کرنے سے متعلق اسلام نے سختی سے منع کیا ہے

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں