عائشہ گلالئی کے الزامات، عمران خان نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کر دیا

عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے گئے سنگین الزامات کے معاملے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ عمران خان نے الزامات کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے لیکن وزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے۔
اس معاملے پر اب ن لیگ اور دیگر جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم اس معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ امید ہے الزامات کا ماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ جبکہ عائشہ گلالئی کے والد کے پیغامات کی بھی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنےکا میرا عزم جاری رہے گا۔ کارکنوں کا جتنا مرضی سیاسی استحصال کرلیں لیکن کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں