تبدیلی کوسب دیکھ رہےہیں، آرمی چیف کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شرکت کی تاہم جس میں آرمی چیف تقریب میں موجود لوگوں کے مابین گھل مل گئے اور اس دوران وہاں موجود صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک صحافی نے جمہوریت اور موجودہ صورتحال پرآرمی چیف سے سوال کیا جس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تبدیلی سب دیکھ رہےہیں جموریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے تاہم بعداز آرمی چیف نے جے یوآئی (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کو دیکھا تو خود آگے ہوکر ان سے ملنے گئے اورخوشگوار موڈ میں کہا کہ مجھے مولانا صاحب سے ملنے دیں ورنہ کوئی فتویٰ لگ جائیگا جس پر وہاں موجود صحافی اور دیگر حضرات ہنسنے لگ گئے اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔
بعداز آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور امن وامان کے لیے ہر دم کھڑی ہے

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں