عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات

عمران خان اور چودھری نثار کی مقامی ریسٹورنٹ میں اتفاقیہ ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات اتفاقیہ تھی۔ عمران خان اور چودھری نثار اپنے طور پر ریسٹورنٹ میں ڈنر کیلیے پہنچے تھے۔
ملاقات کافی دیر تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے خوب گپ شپ لگائی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور چوہدری نثار سیاسی حریف ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں