فیصل آباد میں10 سالہ بچہ17 لاکھ روپے مالیت کا 35 تولہ سونا لے اڑا

فیصل آباد میں دس سالہ بچہ 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا لے کر فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بچہ دو خواتین کے ساتھ دکان میں آیا۔ دکان میں داخل ہوتے ہی کمال مہارت سے کارروائی کر کے۔ 10 سالہ بچہ جیولر شاپ سے جو سونا لے فرار ہوا اس کی مالیت 17 لاکھ روپے تھی۔ بچہ سمندری کی منڈی بازار میں واقع جیولر کی دکان پر 2 خواتین کے ہمراہ سونا بیچنے کے بہانے سے داخل ہوا اور خواتین نے دکان دار کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ دھیان بٹنے پر خواتین کے ساتھ موجود 10 سالہ بچے نے کمال مہارت سے 17 لاکھ روپے مالیت کا 35 تولہ سونا چوری کر لیا اور فرار ہو گیا ۔ سٹی سمندری پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں