این اے120پر ضمنی انتخابات کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ ضمنی انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔حلقہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی رو سے ضمنی انتخاب 60 روز میں کرانے کے پابند ہیں اس لیے عین ممکن ہے کہ انتخاب ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں۔واضح رہے کہ این اے 120 سے نواز شریف نے 91ہزار 683 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد نے 52 ہزار 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے.

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں