ایل این جی معاہدہ:شیخ رشید کا نامزدوزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کااعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگ کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی معاہدے پرریفرنس دائرکرنے کااعلان کردیا ہے، میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے مجھے سمجھ آگئی ہے کہ بغیر پیسوں سے بھی کیس لڑا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے پاناما کیس لڑنے کیلئے وکلاء کوکروڑوں روپے دیے۔
پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے پرسلمان بٹ اور شیخ اکرم کے سوا نوازشریف کے تمام وکلاء نے مجھے مباکباد دی ہے کہ شیخ صاحب آپ نے کمال کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ پیسوں سے بغیر بھی کیس لڑاجاسکتاہے۔ ایل این جی معاہدے میں گھپلے پرسپریم کورٹ میں نامزدوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائرکروں گا۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں