وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا،ترجمان کی وضاحت

ترجمان وزارت وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا یہ ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کروں۔ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا پھر چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیا اس حوالے سے سیاق و سباق کو مد نظر رکھے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں