بالی ووڈ کی معروف’’ آئٹم گرل ‘‘ منشیات فروشی میں ملوث نکلیں

سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ہندوستانی فلم انڈسٹری سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 12افراد کے نام سمن جا ری کر دیا ہے۔
بھارتی شھر حیدر آباد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ’’ایل ایس ڈی ‘‘ اور ایم ڈی ایم اے ‘‘ جیسی خطرناک منشیات کی برآمدگی کے بعد اینٹی ڈرگ فورس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی )نے تحقیقات کاآغاز کیا تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک اور خاص طور پر تیلیگو فلموں کے کئی مشہور ستارے بھی اس ’’کالے کاروبار ‘‘ میں ملوث ہیں۔

سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے اس حوالے سے ساؤتھ فلموں کی مشہور ہیروئن اور بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل مومیتھ خان اور چارمی کور سمیت12افراد کو لیگل نوٹس بجھوا دیئے ہیں تاہم مومیتھ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مومیتھ خان بالی ووڈ فلموں ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘اس جیسی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز پر دھوم مچاتے ہوئے شہرت پا چکی ہیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں