جنگ اور جیو گروپ کو سب سے زیادہ اشتہارات خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں: میر شکیل الرحمان کا دعوی

میر شکیل الرحمان کا دعوی ہے کہ جنگ اور جیو گروپ کو سب سے زیادہ اشتہارات خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سپریم کورٹ میں جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کو حکومت سے ملنے والے اشتہارات کی تفصیلات طلب کیں۔
اس موقع پر میر شکیل الرحمان نے دعوی کیا کہ کہ جنگ اور جیو گروپ کو سب سے زیادہ اشتہارات خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ اس جواب پر سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ جنگ اور جیو گروپ کو گزشتہ 3 ماہ کے دوران ملنے والے اشتہارات کی تمام تر تفصیلات کیس کی اگلی سماعت کے دوران عدالت میں جمع کروائی جائیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں