سعودی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ، 15حوثی باغی ہلاک

سعودی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی. کاروائی کے دوران 15حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے مملکت کی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے ارکان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔حوثی ملیشیا کے جنگجو مملکت کے صوبے عسیر کے مقابل سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی علاقے میں داخل ہو گئیاور سعودی سرحد پر پہنچنے کی کوشش کی۔
اس کوشش کا مقصد اولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو پسپا کر ڈالا۔ اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انہیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جب کہ دیگر عناصر فرار ہو گئے۔ادھر ہفتے کی ہی رات جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کر دیا۔
یہ کارروائی یمنی باغی ملیشیاں کی جانب سے سعودی ضلعے کی سمت راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی۔ علاوہ ازیں سعودی فوج کے توپ خانوں نے یمن کے علاقے حرض میں حوثی ملیشیا کے عناصر کے ایک مجمع کو گولہ باری کا نشانہ بنایا، یہ لوگ سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد کو پار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں