لاہور دھماکہ ، چند قدم کے فاصلے پر وزیر اعلیٰ کا اجلاس جاری تھا

لاہور کی معروف شاہراہ فیروز پور روڈ پر واقعہ ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے سے چند قدم کے فاصلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے کے شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے متاثرین اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تاہم پولیس اور دیگر ادارے دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں