سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ ، ایف آئی اے کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق کئی پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا بچنا مشکل ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر ایف آئی اے کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ ڈی جی ایف آئی اے کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں سپریم کورٹ سے پانامہ کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ فیصلے کے پیش نظر تمام زونز کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں