وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوا لیا

وفاقی وزیرداخلہ چوھدری نثار علی خان نے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیاہے،وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روز دن ساڑھے 11بجے بنوایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے لیے آفیشل بلیو پاسپورٹ بنوالیاہے۔آفیشل بلیوپاسپورٹ اگلے دس برس تک قابل استعمال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاسپورٹ پیرکے روزدن ساڑھے 11بجے بنوایا۔ تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکے پاس سفارتی ریڈ پاسپورٹ اور گرین پاسپورٹ بھی موجود ہیں۔جس میں سفارتی ریڈ پاسپورٹ کی مدت 2021ء تک ہے۔تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے اچانک آفیشل بلیوپاسپورٹ بنانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں