DESPACITO دنیا کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا قرار

ہسپانوی زبان میں گائے گئے رومانوی گانے (Despacito) کی شہرت کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے جاری ہے اور اب یہ گانا دنیا کے سب سے زیادہ براڈکاسٹ کیے جانے والے گانے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے.پرتو ریکو سے تعلق رکھنے والے گلوکار لویس فونسی کے گانے ‘Despacito’ کو حاصل ہونے والے اس اعزاز کا اعلان یونیورسل میوزک لیٹن انٹرٹینمنٹ نے کیا۔
یونیورسل میوزک کے مطابق اس گانے کے اصل اور ری مِکس ورژنز کو یوٹیوب اور اسپاٹیفائی سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر 4.6 ارب بار اسٹریم کیا جاچکا ہے.واضح رہے کہ چھ ماہ قبل جنوری میں ریلیز ہونے والے گانے نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی تھی تاہم اپریل میں پاپ سلیبرٹی اور مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ری مکس کے بعد اس گانے کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا.دیسپاسیتو کی اس کامیابی کے ساتھ ہی جسٹن بیبر کا گانا ‘سوری’ سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے گانے کا اعزاز کھو بیٹھا.ہسپانوی زبان کے لفظ دیسپاسیتو کے معنی ‘آہستہ’ کے ہیں، اس گانے نے اپنی ریلیز کے 10 ہفتے امریکی سنگلز چارٹ پر قبضہ جمائے رکھا تھا.واضح رہے کہ 1996 میں سامنے آنے والے گانے ‘ماکارینا’ کے بعد یہ پہلا ہسپانوی گانا تھا جو امریکی سنگلز چارٹ کی پہلی پوزیشن تک پہنچا.

Play online Games

اپنا تبصرہ بھیجیں