سلمان خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہاجاتا ہے ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر ایک یا دو اور فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں فلم نگری چھوڑ دوں گا.ٹیوب لائٹ کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کاانھوں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
بالی وڈ اسٹار نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میری مزید ایک یا دو فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا اور ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں